پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے نجي ادارة کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے آج کل کے ڈراموں پر خصوصی طور پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا آپ پوری فیملی کے ساتھ بیٹھ کر ڈرامے دیکھتے تھے لیکن اب تو ڈرامے صرف خواتین ہی دیکھتی ہیں۔انہوں نے پاکستان میں چلنے والے ترکش ڈرامہ ارتغل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ ڈرامہ بہت زیادہ مقبول ہو گیا ہے کیونکہ اس میں اسلامی کلچر کل دکھایا گیا ہے۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ میں ایک ترکش ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہا تھا تو میں نے انہیں پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغزل کی مقبولیت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ارطغل کا کردار ادا کرنے والے ہیرو پاکستان میں الیکشن لڑیں تو یقینی طور پر وہ جیت جائیں گے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ پہلے پاکستان میں ایک اور ترکی اداکار بہلول مشہور تھے لیکن ارطغل کا کردار ادا کرنے والے ہیرو نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرلی ہے۔
فیصل جاوید میں مزید کہا کہ آج کل کے پروڈیوسرز کو سفارش ختم کرنے جیسے ٹاپک پر ڈرامے بننے چاہیے۔فیصل جاوید نے کہا کہ اطرتغل غازی کے پانچوں سیزن مقبول ہونے کے بعد ان کے بیٹے پر بننے والے والے ڈررامے کو بھی ڈب کر کے پی ٹی وی پر پیش کیا جائے گا۔فیصل جاوید نےمزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے
یصل جاوید کا کہنا تھا کہ فی الحال پاکستان میں وسائل پر مبنی تاریخی ڈرامے نہیں بنائے جا سکتے،پہلے ہم ڈب کر کے تاریخی ڈرامے پیش کریں گے اس کے بعد ایک ایسا وقت بھی آئے گا کہ ہم خود تاریخ پر مبنی ڈرامے نشر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
یصل جاوید کا کہنا تھا کہ فی الحال پاکستان میں وسائل پر مبنی تاریخی ڈرامے نہیں بنائے جا سکتے،پہلے ہم ڈب کر کے تاریخی ڈرامے پیش کریں گے اس کے بعد ایک ایسا وقت بھی آئے گا کہ ہم خود تاریخ پر مبنی ڈرامے نشر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی وژن دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان المبارک سے اپنے ناظرین کیلئے پیش کر رہا ہے۔ پی ٹی وی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈرامہ کی کہانی بارہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات، عظیم کارناموں اور عروج کے پس منظر میں لکھی گئی ہے۔ یہ ایک ایسے بہادر جنگجو کی کہانی ہے جس نے ایمان کی طاقت سے دنیا کے سب سے بڑے علاقے پر اسلام کا پرچم بلند کیا۔ موجودہ نسل کو مسلمانوں کی عظمت رفتہ سے روشناس کرانے کیلئے یہ ڈرامہ بلاشبہ ایک شاہکار ہے-
brilliant♥♥♥♥♥♥♥
ReplyDeleteThanks
Delete